شوہر نے اہلخانہ سے مل کر مبینہ طورپر اہلیہ کو تشدد کانشانہ بنادیا

 شوہر نے اہلخانہ سے مل کر مبینہ  طورپر اہلیہ کو تشدد کانشانہ بنادیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھریلو رنجش کی بنا پر شوہر نے اہلخانہ کے ساتھ ملکر مبینہ طورپر اہلیہ کو تشدد کانشانہ بنادیا۔

تھانہ بلوچنی کے علاقے چک نمبر 93رب میں نورین عزت نے پولیس کو بتایا کہ اسکے شوہر ساجد، سسر یوسف اور دیور عاشق کی جانب سے اسے سابقہ گھریلو رنجش کی بنا پر قابو کرلیاگیااور بدترین تشدد کانشانہ بناتے ہوئے زخمی کرنے کے ساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں