مغوی14 سالہ لڑکا قتل ، لاش برآمد

 مغوی14 سالہ لڑکا قتل ، لاش برآمد

فیروزوالہ(تحصیل رپورٹر)تھانہ فیکٹری ایریاکے علاقہ نورے والا سے 2روز قبل اغوا ہونے والے 14سالہ لڑکے کی تشدد زدہ لاش برآمدہوئی ہے۔۔۔

 بتایا گیا ہے کہ طاہر انور کا بیٹا شیر زمان 2 روز قبل گھر سے باہر گیا تو راستے میں نامعلوم افراد نے اسے اغوا کر لیا ،جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا تھا، پولیس مغوی بچے کا سراغ نہ لگاسکی اورگزشتہ روز لاش مل گئی، ورثا کو خدشہ ہے کہ بچے کو زیادتی کرکے پکڑے جانے کے ڈرسے قتل کیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں