غیر قانونی کمرشل تعمیرات پر 3 افراد کیخلاف مقدمات درج

غیر قانونی کمرشل تعمیرات پر  3 افراد کیخلاف مقدمات درج

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بغیر اجازت کمرشل تعمیرات کرنے والے تین افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ ریلبازار کے مختلف علاقوں میں انیس، اویس اور شاہد کی جانب سے بغیر اجازت اور بغیر نقشہ منظوری کے غیر قانونی طور پر کمرشل پراپرٹیز کی تعمیرات کی جارہی تھیں۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں