گھریلو ناچاقی،تلخ کلامی پر 4خواتین پر تشدد،مقدمات درج

گھریلو ناچاقی،تلخ کلامی پر 4خواتین پر تشدد،مقدمات درج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) پر تشدد واقعات کے دوران پرانا بھلوال میں گھریلو ناچاقی پر محمد امجد نے اپنی بیوی (ث)،اسی طرح کوٹمومن میں بلال حسن نے اپنی دوسری بیوی ثانیہ سے مل کر پہلی۔

 بیوی تحریم کو سوٹے کے وار کر کے لہولہان کر دیا،بہک لڑکا میں اعظم نے اپنی والدہ سے مل کر ہمسائی فرزانہ بی بی کوتلخ کلامی پر گلی میں پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ،104شمالی میں مکان کے تنازعہ پر الفت بی بی کو بشیراں اور ماریہ نے گھر میں داخل ہو کر زخمی کر دیا،پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں