نشے کیلئے رقم نہ دینے پر فائرنگ ، بہن قتل ،ملز م بھائی فرار

نشے کیلئے رقم نہ دینے پر فائرنگ ، بہن قتل ،ملز م بھائی فرار

تلونڈی (نامہ نگار)نشے کیلئے رقم نہ دینے پر بھائی نے فائرنگ کرکے بہن کو قتل کر دیا،ملزم موقع سے فرار ہوگیا، پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹرزہسپتال منتقل کر دی، پولیس مصروف کارروائی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اشتیاق کلینک والی گلی میں واقع گھرمیں نشئی عاطف نے نشے کیلئے رقم مانگی تو بہن مہوش نے رقم دینے سے انکار کردیا ،جس پر عاطف نے اپنی بہن کو گولی مار دی اور موقع سے فرار ہو گیا،والد فیض احمد نے بتایا کہ عاطف نے گھر میں روزانہ کی بنیاد پرجھگڑنا معمول بنا رکھا تھا، پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چونیاں منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں