کھڈیاں :ویگن الٹ گئی،مسافر جاں بحق،8 شدید زخمی

کھڈیاں :ویگن الٹ گئی،مسافر جاں بحق،8 شدید زخمی

کھڈیاں خاص(نمائندہ دنیا) ٹائر پھٹنے سے ویگن الٹ گئی جس کے نتیجے میں مسافر جاں بحق جبکہ 8شدید زخمی ہو گئے ۔

تفصیل کے مطابق مسافر ویگن قصور سے الہ آباد کی جانب جارہی تھی کہ مین دیپالپور روڈ پر اچانک ٹائر پھٹنے سے الٹ گئی ، ایک مسافر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا جس کی شناخت محمد امجد کے نام سے ہوئی ، نواحی گاؤں نول ہٹھاڑ کا رہائشی بتایا جاتا ہے جبکہ زخمیوں میں نور سکندر،محمد بوٹا، سدرہ بی بی،محمد رمضان،حسنین علی، علی احمد، محمد زاہد وغیرہ شامل ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں