شہریوں نے 2 ڈاکو پکڑ لئے ،درگت کے بعد حوالہ پولیس

 شہریوں نے 2 ڈاکو پکڑ لئے ،درگت کے بعد حوالہ پولیس

فیروزوالہ ( تحصیل رپورٹر) تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ منڈیالی ٹول پلازہ کے قریب راہگیروں سے لوٹ مار کرنے کی کوشش کرنے والے 2مبینہ ڈاکوؤں کو ۔

شہریوں نے پکڑ کر خوب درگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا ۔ مبینہ ڈاکوؤں کی شناخت اعظم اور بلال کے ناموں سے ہوئی ہے جنہیں حالت تشویشناک ہونے کے باعث میو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔علاوہ ازیں تھانہ صدر کی آبادی گھٹیاں کے قریب ڈاکوؤں نے لاکھوں روپے مالیت کا ٹرانسفارمر دن دہاڑے اتار لیا،جائے واردات کے قریب واقع گونگے بہرے بچوں کے سکول کے چوکیدا ر محمد کلیم نے ڈاکوؤں کو روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے چوکیدار کو پکڑ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا اوربندوقوں کے بٹ مار کر اسے لہولہان کرکے پھینک دیا اور ٹرانسفار لے کر فرار ہوگئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں