منشیات فروشوں کی رہائی کیلئے رشوت کی پیشکش کرنیوالا گرفتار

منشیات فروشوں کی رہائی کیلئے  رشوت کی پیشکش کرنیوالا گرفتار

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) منشیات فروشوں کی رہائی کے لئے رشوت کی آفر دینے والا گرفتار کر لیا گیا ۔

ایس ایچ او مصطفیٰ آباد حماس حمید نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو حوالات میں بند کردیا۔مصطفی آباد پولیس نے ریکارڈ یافتہ منشیات فروشوں سیف، شفیق اور سلمان کو 4 کلو چرس سمیت گرفتار کیا ۔ارسلان نامی بندہ تھانے آیا جس نے پولیس کو ان کی رہائی کیلئے نقد رشوت آفر کی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں