اللہ کا شکر کیوں ادا کیا؟ سراج ہندو انتہاپسندوں کے نشانے پر

 اللہ کا شکر کیوں ادا کیا؟ سراج ہندو انتہاپسندوں کے نشانے پر

ممبئی (سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے مسلمان فاسٹ بولر محمد سراج بھی ہندو انتہا پسندوں کے نشانے پر آگئے ۔

محمد سراج نے ٹی20 ورلڈکپ جیتنے کے بعد ٹیم کیساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر کیپشن لکھا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے ۔جس پر ہندو انتہاپسند صارفین نے مسلمان فاسٹ بولر کو ایکس پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ یہ اللہ کی نہیں ٹیم انڈیا کی جیت ہے ، یہ کپتان روہت شرما کی فتح ہے !۔ایک اور شخص نے لکھا کہ اگر اللہ نے کرنا ہوتا تو تو ورلڈکپ پاکستان جیتتا، بھارت نہیں!۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں