جو تنقید ہورہی ہے ، ہم اس کے حقدار ہیں:محمدرضوان

 جو تنقید ہورہی ہے ، ہم اس کے حقدار ہیں:محمدرضوان

کراچی (سپورٹس ڈیسک )قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے کہا ہے کہ ہم پر جو تنقید ہورہی ہے ، ہم اس کے حقدار ہیں، ناکامی پر یہ نہیں کہا جاسکتا ہے کہ بالنگ، بیٹنگ یا فیلڈنگ میں کمی تھی ۔۔

ہر ورلڈکپ اور ٹورنامنٹ کے بعد ٹیم کا جائزہ لیا جاتا ہے اور پھر جب کوئی بیمار ہوتا ہے تو آپریشن بھی ہوتا ہے ٹیم میں سرجری کی باتیں نئی نہیں، ریویو کے بعد بہتری کیلئے فیصلے بھی ہوتے ہیں۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وکٹ کیپر بیٹر نے کا کہنا تھا کہ قوم مایوس ہے اور جن کو امیدیں ہوتی ہیں انہیں درد بھی بہت ہوتا لیکن واپسی پر ہم نے دیکھا کہ قوم ہم سے پیار کرتی ہے ۔ ابھی کھلاڑی بنگلادیش کے ساتھ ٹیسٹ سیریز کے لیے تیاری کررہے ہیں، جب ٹیم ہارتی ہے تو ایک وجہ نہیں ہوتی ٹورنامنٹ سے باہر ہونا بہت سی کمزوریاں ہوتی ہیں ۔کپتان کی تبدیلی کے حوالے سے محمد رضوان کا کہنا تھا کہ بابراعظم کپتان ہیں آگے کا علم نہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں