‘‘وہ لمحات بہت خاص تھے ’’ پچ کی مٹی چکھنے پرروہت شرماکاردعمل

 ‘‘وہ لمحات بہت خاص تھے ’’ پچ کی مٹی چکھنے پرروہت شرماکاردعمل

بارباڈوس(سپورٹس ڈیسک )بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے کے بعد ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی ۔۔

جس میں انہوں نے بارباڈوس پچ کی مٹی کو چکّھا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق روہت شرما نے بارباڈوس کی پچ کی مٹی چکھنے کے اپنے عمل سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ اس پچ نے مجھے ورلڈ کپ ٹرافی اٹھانے میں مدد کی اور میں اس کا ایک ٹکڑا اپنے ساتھ رکھنا چاہتا تھا۔ یہ سب سکرپٹڈ نہیں تھا، یہ بس ہو گیا ہر لمحے کو محسوس کر رہا تھا، میں اپنی زندگی میں اس پچ اور گراؤنڈ کو ہمیشہ یاد رکھوں گا جس میں ہم نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتا۔روہت شرما کا کہنا ہے کہ آپ جانتے ہیں جب میں پچ پر گیا تھا تو میں اس لمحے کو محسوس کر رہا تھا کیونکہ اس پچ نے ہمیں یہ ٹرافی دی ہے ۔ وہ لمحات بہت خاص تھے ، یہ وہ جگہ تھی جہاں ہمارے سارے خواب پورے ہوئے ، میں وہاں سے اپنے ساتھ کچھ لے کر جانا چاہتا تھا، اسی وجہ سے میں نے اس پچ کو چکھا تھا۔سوشل میڈیا پر بحث جاری تھی کہ روہت شرما نے نواک جوکووچ کی طرح گھاس کھائی ہے ، نواک جوکووچ نے ومبلڈن میں کامیابی پر سینٹر کورٹ کی گھاس کھائی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں