بابراعظم ٹی 20کی کسی بڑی ٹیم میں فٹ نہیں ہوتے :شعیب ملک

بابراعظم ٹی 20کی کسی بڑی ٹیم  میں فٹ نہیں ہوتے :شعیب ملک

لاہور(سپورٹس ڈیسک )قومی ٹیم کے سابق کپتان و آل راؤنڈر شعیب ملک نے کہاہے کہ بابراعظم ٹی20 میں کسی بھی بڑی بین الاقوامی ٹیم میں فٹ نہیں ہوتے ۔

انہوں نے سوال اٹھاتے ہوئے پوچھا کہ ہمارا بہترین کھلاڑی کون ہے ؟ ہمارے بہترین کھلاڑی بابراعظم ہیں، میں صرف ٹاپ 4 سے 5 ٹیموں کے بارے میں بات کر رہا ہوں، کیا بابر ان ٹیموں کی پلیئنگ الیون میں فٹ ہو سکتا ہے ؟ آسٹریلیا، بھارت یا انگلینڈ کا صرف اس مخصوص فارمیٹ میں؟ جواب نہیں ہے ۔ورلڈکپ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم مکمل ناکام نظر آئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں