رکی پونٹنگ نے افغان ٹیم کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے

رکی پونٹنگ نے افغان ٹیم کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے

میلبرن(سپورٹس ڈیسک )ٹی20 ورلڈکپ میں افغان ٹیم کی شاندار کارکردگی کو دیکھتے ہوئے سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے ٹیم کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے ۔۔

 آئی سی سی کو دیئے گئے انٹرویو میں سابق آسٹریلوی نے کہا کہ افغانستان کی ٹیم نے ٹی20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچ کر کسی بڑی چیز کا آغاز کردیا ہے ۔ افغان کرکٹ ٹیم یا بورڈ سے باہر شخص کیلئے یہ تصور کرنا نہایتی مشکل ہے کہ انہوں نے کتنا بڑا مقام حاصل کیا ہے ، وہ ورلڈکپ میں بڑی ٹیموں کے مدمقابل لڑے ۔ مجھے یقین ہے کہ یہ افغانستان نے آئندہ آنے والی چیزوں کیلئے نئی شروعات کردی ہے ۔سابق کرکٹر نے کپتان راشد خان کے علاوہ فاسٹ بولر نوین الحق اور فضل الحق فاروقی کی بھی تعریف کی جبکہ افغان اوپنر رحمان اللہ گرباز کو آؤٹ سٹینڈنگ سٹار قرار دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں