12 قومی کرکٹرز کو غیر ملکی لیگز کیلئے این او سی جارے

12 قومی  کرکٹرز  کو  غیر  ملکی  لیگز  کیلئے  این  او  سی  جارے

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ نے 12 کرکٹرز کو این اوسی ( عدم اعتراض سرٹیفکیٹ )جاری کرد یئے ، کرکٹرز کو این او سی مختلف لیگز میں شرکت کیلئے جاری کیے گئے ۔

این او سی حاصل کرنے والے کرکٹرز میں ابرار احمد، فخر زمان، حارث رؤف، محمد عامر، محمد حارث، محمد حسنین، سلمان علی آغا، شاداب خان، شرجیل خان، صہیب مقصود، اسامہ میر اور زمان خان شامل ہیں۔ ابرار احمد کو میجر کرکٹ لیگ کیلئے 4 سے 28 جولائی تک این او سی جاری کیے گئے ہیں،فخر زمان کو سی پی ایل کیلئے 29 اگست سے 6 اکتوبر تک این او سی جاری کیا گیا ،حارث رؤف کو ایم ایل سی جبکہ محمد حارث، محمد حسنین، سلمان علی آغا اور شاداب خان کو لنکا پریمئیر لیگ کیلئے این او سی جاری کیا گیا ہے ۔ محمد عامر کو کاؤنٹی کرکٹ کیلئے 4 سے 20 جولائی تک این او سی ملا ہے ۔ شرجیل خان کو اور صہیب مقصود کو ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے لیے این او سی جاری کیا گیا ۔ اسامہ میر کو دی ہنڈرڈ اور زمان خان کو ایم ایل سی کے لیے این او سی جاری ہوئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں