اے ایس آئی نے مڈگارڈ مارکر ساتھی کا سرپھاڑ دیا

اے ایس آئی نے  مڈگارڈ مارکر ساتھی کا سرپھاڑ دیا

لاہور(سپیشل کرائم رپورٹر)تھانہ راوی روڈ میں لڑائی جھگڑے کا واقعہ پیش آگیا جہاں دو اسسٹنٹ سب انسپکٹر وں کے درمیان تنازع بڑھ کر جسمانی لڑائی میں تبدیل ہوگیا۔

 پولیس ذرائع کے مطابق اس جھگڑے کے دوران ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے دوسرے کے سر میں مڈگارڈ مار دیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔پولیس نے ایس ایچ او فریاد اشرف کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ۔ متاثرہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں