بارش سے مکان کی بوسیدہ چھت گرگئی، 5 بچے زخمی

بارش سے مکان کی بوسیدہ چھت گرگئی، 5 بچے زخمی

نارنگ منڈی(نمائندہ دنیا) محلہ مظفرآباد میں موسلا دھاربارش سے مکان کی بوسیدہ چھت گرگئی،جس کے نتیجہ میں 5 بچے زخمی ہوگئے ۔۔

جنہیں دیہی مرکز صحت نارنگ منتقل کردیاگیا ہے ،زخمی ہونے والی 3 بہنیں 9سالہ عاصمہ،8 سالہ بسمہ ،7سالہ زنیب اور 2 بھائی 6سالہ ابوبکر اور 3سالہ سلطان ایک کمرے میں سوئے تھے کہ بوسیدہ چھت آگری، زخمی بچوں کو دیہی مرکز صحت میں طبی امداد دے کر گھر بھیج دیاگیا،حالیہ شدید بارش سے چاول کی فصل کاشت کرنے والوں کو فائدہ ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں