قصور:گرینڈ آپریشن،24ملزم ،11منشیات فروش گرفتار

قصور:گرینڈ آپریشن،24ملزم ،11منشیات فروش گرفتار

قصور(نمائندہ دنیا) تھانہ راجہ جنگ کے نواحی گاؤں میرمحمد میں ہونے والے گرینڈ آپریشن میں پولیس نے 24ملزموں اور 11منشیات فروشوں کوگرفتارکرکے 17کلو سے زائد منشیات برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔۔

 تفصیل کے مطابق ڈی پی او محمد عیسیٰ خاں کی ہدایت پر پولیس نے رات گئے پولیس تھانہ راجہ جنگ کی حدود میں گاؤں میر محمد میں سرچ آپریشن کیا، جس میں پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا،دورانِ آپریشن گرفتار ملزموں سے منشیات کے علاوہ ناجائز اسلحہ 5 پستول اور 2 رائفل برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے گئے ،گرفتار ملزموں میں 6 دیگر اشتہاری بھی شامل ہیں،سرچ آپریشن کے دوران 100 کے قریب گھروں کو چیک کیا گیا، 150 سے زائد افراد سے پوچھ گچھ کی گئی،ڈی پی او محمدعیسیٰ خاں کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشن کا مقصد سنگین جرائم میں ملوث ملزموں کی گرفتاری اور امن و امان کے قیام کو یقینی بنانا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں