اسلحہ کی نمائش کا شوقین ٹک ٹاکر حوالات پہنچ گیا، مقدمہ درج

اسلحہ کی نمائش کا شوقین ٹک ٹاکر  حوالات پہنچ گیا، مقدمہ درج

جھنگ،اٹھارہ ہزاری (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نمائندہ دنیا )ٹک ٹاک پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم پولیس نے دھر لیا۔

 ملزم منظر نے ٹک ٹاک پر ریوالور کیساتھ ویڈیوز اپلوڈ کر کے شہریوں میں خوف و ہراس پیدا کیا۔ تھانہ اٹھارہ ہزاری میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ ڈی پی او محمد راشد ہدایت کا کہنا تھا کہ ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش پر زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی جائے گی، خوف و ہراس پیدا کرنے والوں کیساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں