کمپنی مینجر نے ساڑھے تین کروڑ روپے خردبرد کر لئے

 کمپنی مینجر نے ساڑھے تین  کروڑ روپے خردبرد کر لئے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سمال اسٹیٹ میں مینجر نے کمپنی کو ساڑھے تین کروڑ روپے کا چونا لگا دیا۔

تفصیلات کے مطابق نشاط آباد کے علاقہ میں واقعہ فیکٹری مینجر نوید نے کمپنی مصنوعات کی پیداوار اور فروخت کے مراحل میں مبینہ طور پر ساڑھے تین کروڑ روپے خرد برد کرلیے اور نوکری سے فرار ہوگیا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں