راستہ پوچھنے کے بہانے ملزمان نے شہری سے ڈیڑھ لاکھ نقدی لوٹ لی

راستہ پوچھنے کے بہانے ملزمان نے  شہری سے ڈیڑھ لاکھ نقدی لوٹ لی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)راستہ پوچھنے کے بہانے مسلح ملزمان نے شہری سے ڈیڑھ لاکھ روپے سے زائد نقدی اور موبائل فون لوٹ لیا۔

تھانہ ٹھیکریوالا کے علاقہ 82 ج ب میں آصف نامی شہری بینک سے 1 لاکھ 69 ہزار روپے سے زائد رقم لیکر گھر جا رہا تھا کہ اس دوران تین نامعلوم ملزمان نے اسے راستہ پوچھنے کے لیے روکا اور اسلحہ نکال کر یرغمال بنانے کے بعد نقدی اور موبائل فون چھین لیا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں