گھریلو جھگڑا:چھریوں اور ڈنڈوں کے وار ،ذہنی معذور سمیت 2 افراد زخمی

گھریلو جھگڑا:چھریوں اور ڈنڈوں کے  وار ،ذہنی معذور سمیت 2 افراد زخمی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)گھریلو جھگڑے پر ذہنی معذور شخص سمیت 2 افراد کو چھریوں اور ڈنڈوں کے وار سے شدید زخمی کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹھیکریوالا کے علاقہ 66 ج ب میں گھریلو تنازع پر ملزم عبدالجبار اور ذوالفقار زبردستی گھر میں داخل ہوگئے اور انہوں نے ذہنی معذور عمران نامی شخص کا ڈنڈے سے وار کرتے ہوئے سر پھاڑ دیا، اس دوران بیچ بچاو کروانے کے لیے طاہر محمود آگے بڑھا تو ملزمان نے چھریوں کے وار کرکے اسے بھی شدید زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں