ڈسکہ :نامعلوم شخص کی فائرنگ سے نوجوان شدیدزخمی

ڈسکہ ،منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )نامعلوم شخص نے فائرنگ کرکے نوجوان کو شدیدزخمی کر دیا ۔
تھانہ صدر کے علاقہ دھامونکے کا شاہ زیب موٹرسائیکل پر جارہاتھاکہ نقاب پوش موٹرسائیکل سوار ملزم نے روک لیا اور قتل کردینے کی نیت سے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجہ میں نوجوان گولی لگنے سے شدیدزخمی ہوگیا جس کوطبی امدادکیلئے سول ہسپتال پہنچادیاگیا۔