نامعلوم ملز موں نے کالج کی طالبہ کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)نامعلوم ملزمان نے کالج کی طالبہ کو مبینہ طور پر اغواکرلیاتھانہ ڈجکوٹ کے علاقہ 263 رب میں حلیماں بی بی نے پولیس کو دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ۔۔
کہ اس کی بیٹی طیبہ کالج سے گھر واپس آ رہی تھی کہ اس دوران نامعلوم ملزموں نے اسے زبردستی اغواکرلیا۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے لڑکی کی تلاش شروع کردی ہے ۔