گاڑی کا چالان کرنے پر پولیس اہلکار سے ہاتھا پائی کرنیوالا گرفتار
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)گاڑی کا چالان کرنے پر پولیس اہلکار سے ہاتھا پائی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
تھانہ کر کے علاقہ 592 گ ب میں پولیس اہلکار نے تیزرفتاری پر صفدر نامی ملزم کو روکا جس کا چالان کرنے پر ملزم طیش میں آگیا اور گالم گلوچ کے بعد ہاتھا پائی کرنے لگا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔