چنیوٹ: کمسن گونگے بہرے بچے سے بدفعلی ، ملزم کو گرفتار

چنیوٹ: کمسن گونگے بہرے  بچے سے بدفعلی ، ملزم کو گرفتار

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )تھانہ لنگرانہ کے علاقہ میں کمسن گونگے بہرے بچے سے بدفعلی ،پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔

تفصیلات کے مطبق تھانہ لنگرانہ کی حدود میں درندہ صفت ملزم اکمل نے 7سالہ گونگے بہرے بچے صائم کو بدفعلی کا نشانہ بنا دیا، اطلاع پر متعلقہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر متاثرہ بچے کو ٹی ایچ کیو ہسپتال بھوانہ منتقل کر دیا اور پولیس نے جدید ٹیکنالوجی،ہیومن انٹیلیجنس کی بدولت ملزم کو چند گھنٹوں میں ہی گرفتار کر لیا ۔ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں