نوسربازوں نے 2دوستوں کو فون، نقدی سے محروم کردیا

 نوسربازوں نے 2دوستوں  کو فون، نقدی سے محروم کردیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)خود کو سرکاری ملازمین ظاہر کرتے ہوئے نوسربازوں نے دو دوستوں کو موبائلز اور نقدی سے محروم کردیا۔

تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے گلستان کالونی ملت چوک کے قریب عقیل نامی شہری اپنے دوست کے ہمراہ جارہا تھا کہ اس دوران کار سوار ملز موں کی جانب سے خود کو سرکاری ملازمین ظاہر کرتے ہوئے ان سے تلاشی کے بہانے نقدی، موبائلز اور دیگر سامان ہتھیالیااور قریب تھانہ پہنچنے کا بول کر موقع سے فرار ہوگئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں