سابقہ رنجش پر 7 افراد کا سربازارنوجوان پر تشدد

سابقہ رنجش پر 7 افراد کا سربازارنوجوان پر تشدد

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سابقہ رنجش پر نوجوان کو خاتون سمیت 7 افراد نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ بیس لائن میں پرانی دشمنی پر ملزم اویس نے خاتون سمیت اپنے دیگر چھ ساتھیوں کے ہمراہ زاہد نامی نوجوان کو بازار میں قابو کرلیا ۔۔

اور تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ادھ موا کردیا۔ بعد ازاں ملزمان سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں