مبینہ پولیس مقابلہ، ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار،2فرار

مبینہ پولیس مقابلہ، ڈاکو زخمی  حالت میں گرفتار،2فرار

الہ آباد ،تلونڈی( نمائندہ دنیا،نامہ نگار) تھانہ کنگن پور کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلہ، ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، 2فرار ہوگئے۔۔۔

زخمی ڈاکو کی شناخت شبیر عرف شبیری کے نام سے ہوئی، شہری گلزار نے 15 پر پولیس کو اطلاع دی کہ 3 ڈاکو قاضی والا پل پرمجھ سے 3لاکھ 60 ہزار نقدی چھین کر فرار ہو گئے ہیں، تھانہ کنگن پور پولیس نے فوری موکل روڈ پر ناکہ بندی کی، ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی ،پولیس نے بھی ہوائی فائر کی، ڈاکوؤں کی اپنی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی ہو گیا جس کو پولیس نے گرفتار کر کے نقدی، موٹر سائیکل اورپستول برآمد کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں