امانت رکھوایاگیا 45 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا کپڑا خورد برد

 امانت رکھوایاگیا 45 لاکھ روپے  سے زائد مالیت کا کپڑا خورد برد

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کاروباری تعلقات میں امانت رکھوایاگیا 45 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا کپڑا خورد برد کرلیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ ریلبازارکے علاقے مین ریلبازار مارکیٹ میں محبوب نصیر نامی شہری کی جانب سے ملزم کے گودام میں کاروباری تعلقات کی بناء پر 45 لاکھ 86 ہزار روپے سے زائد مالیت کا کپڑا بطور امانت رکھوایاگیا تاہم مقرر کردہ وقت پر واپس کرنے کی بجائے ملزم نے کپڑے کو خوردبرد کرلیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں