سابقہ رنجش ، گھر میں گھس کر اہلخانہ کو تشدد کا نشانہ بنادیا

سابقہ رنجش ، گھر میں گھس کر اہلخانہ کو تشدد کا نشانہ بنادیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بنا پر مسلح افراد کی جانب سے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو تشدد کا نشانہ بنادیاگیا۔

تھانہ جھمرہ کے علاقے چک نمبر 108ج ب میں صفدر علی نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے گھر پر اہلخانہ کے ہمراہ موجود تھا کہ اس دوران ملز موں کی جانب سے گھر پر دھاوا بول دیاگیااور گھر پر موجود افراد کو قابو کرکے تشدد کانشانہ بناتے ہوئے زخمی کرنے کے ساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جانے لگیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں