پیرمحل :ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سسر اور بہو شدید زخمی
ٹوبہ ٹیک سنگھ، پیرمحل (نامہ نگار،نمائندہ دنیا) ڈکیتی کی دووارداتیں ، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سسر اور بہو شدید زخمی ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق ہاؤسنگ کالونی پیرمحل کے رہائشی عبدالغفار کے گھر سید الملوک اپنی بہو عالیہ ساکنان چک نمبر 322گ ب سے ملنے آیا تھا اسی دوران دن دیہاڑے دونامعلوم مسلح ڈاکو ؤں نے انہیں لوٹنے کی کوشش کی اورمزاحمت پر فائرنگ کردی جس سے سسراور بہو دونوں شدید زخمی ہوگئے ، ریسکیو 1122نے دونوں زخمیوں کو تحصیل ہسپتال میں طبی امدا دی۔ ڈی ایس پی ملک شاہد نے ہمراہ پولیس نفری موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے علاقہ بھر کی ناکہ بندی کروادی۔دریں اثنا مسجد بلاک پیرمحل میں ڈاکوؤں نے محمد عزیر کی دکان حسیب ٹریڈر میں داخل ہوکر محمد عزیر اور محمد اختر کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بناکر دکان سے اڑھائی لاکھ روپے نقدی لوٹ لی۔پولیس نے اطلاع پر کارروائی شروع کر دی ہے ۔