فیروزوالہ: 2 بھائیوں نے فائرنگ سے چچا کو قتل کر دیا

 فیروزوالہ: 2 بھائیوں نے فائرنگ سے چچا کو قتل کر دیا

فیروزوالہ(تحصیل رپورٹر )تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ مسن کالر میں قتل کے ملزموں سے صلح کرنے کے شک پر 2 بھائیوں نے ساتھی کی مدد سے۔

 فائرنگ کر کے چچا کو قتل کر دیا، ملزم فرار ہو گئے ۔ بتایا گیا ہے کہ زمیندار 38 سالہ سخاوت علی اپنے ڈیرہ میں موجود تھا کہ اس کے بھتیجے وقار احمد اور ثقلین اشرف ساتھی کی مدد سے مسلح ہو کر ڈیرہ میں گھس آئے جنہوں نے فائرنگ کر کے اسے ہلاک کر دیا ۔فیکٹری ایریا پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال بھجوا دیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں