چار روزہ میچ : عمرامین کی سنچری ، شاہینز کی 245 رنز کی برتری

چار  روزہ  میچ : عمرامین  کی  سنچری  ،  شاہینز  کی  245  رنز  کی  برتری

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)عمر امین کی شاندار سنچری اور کپتان سعود شکیل کے 76 رنز کی بدولت پاکستان شاہینز نے بنگلہ دیش اے کیخلاف چار روزہ میچ کے دوسرے روز پہلی اننگز میں4 وکٹوں پر 367 رنز بنا کر 245رنزکی برتری حاصل کرلی ۔

 قبل ازیں بنگلہ دیش اے کی ٹیم پہلی اننگز میں 122 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی تھی، اسلام آباد کلب میں پاکستان شاہینز نے اپنی پہلی اننگز2 رنز بغیر کسی نقصان پر شروع کی تو صائم ایوب 11 رنز بناکر آئوٹ ہوگئے ۔عمرامین اور محمد ہریرہ نے دوسری وکٹ کی شراکت میں96 رنز کا اضافہ کیا۔محمد ہریرہ 39 رنز بناکر آئوٹ ہوگئے ،عمرامین نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں اپنی 32 ویں سنچری 128گیندوں پر مکمل کی اور 177 رنز بناکر آئوٹ ہوئے ، یہ ان کے فرسٹ کلاس کریئر کا دوسرا سب سے بڑا انفرادی سکور ہے ، اس سے قبل انہوں نے نومبر2012میں پورٹ قاسم اتھارٹی کی طرف سے حبیب بینک کیخلاف 281رنزکی اننگزکھیلی تھی ۔ سعود شکیل 76 رنز بناکرپویلین لوٹے ۔ کھیل کے اختتام پر سعد خان 31 اور کامران غلام 20 رنز پر ناٹ آئوٹ تھے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں