آزادی سے بڑی کوئی نعمت نہیں ، اسلام آباد چیمبر
اسلام آباد(اے پی پی) اسلام آباد چیمبر کے صدر احسن ظفر بختاوری نے کہا کہ تمام پاکستانیوں کو 78ویں یوم آزادی کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔۔۔
14 اگست پاکستان کی تاریخ کا درخشاں باب ہے ،آزادی سے بڑی کوئی نعمت نہیں ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمارے آباؤ اجداد نے جانوں کے نذرانے پیش کرکے پاکستان کو آزاد مملکت بنایا تھا، 14 اگست آزادی کیلئے دی جانے والی ہمارے آباو اجداد کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے ۔