سابق پاکستانی کوچ مورنی مورکل بھارتی ٹیم کے بولنگ کوچ مقرر

 سابق پاکستانی کوچ مورنی مورکل بھارتی ٹیم کے بولنگ کوچ مقرر

ممبئی (سپورٹس ڈیسک )جنوبی افریقا کے سابق فاسٹ بولر مورنی مورکل کو بھارتی کرکٹ ٹیم کا نیا بولنگ کوچ مقرر کردیا گیا۔۔

 بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ جی ہاں، مورنی مورکل کو بھارتی مینز کرکٹ ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے ۔مورنی مورکل اس سے قبل گزشتہ سال تک پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ کی بھی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔دراصل مورنی مورکل آئی پی ایل میں گوتم گمبھیر کے ساتھ لکھنؤ سپر جائنٹس کے کوچنگ سٹاف کا حصہ رہ چکے ہیں، یہی وجہ ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ کے لیے بھی گوتم سابق افریقی فاسٹ بولر کو ذمہ داریاں سونپنا چاہتے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں