پاکستان میں زرمبادلہ نہیں اعتماد کی کمی ،ملک بوستان

پاکستان میں زرمبادلہ نہیں اعتماد کی کمی ،ملک بوستان

کراچی (بزنس رپورٹر )چیئرمین ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان ملک بوستان نے کہا ہے پاکستان میں زرمبادلہ کی نہیں اعتماد کی کمی ہے ۔

 اگر اعتماد بحال ہو جائے تو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے 200 ارب ڈالرز پاکستان آسکتے ہیں ۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے تحت وطن عزیز کے 77 ویں یوم آزادی کے سلسلے میں مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوے ملک بوستان نے کہا کہ ایکسچینج کمپنیز کی جانب سے ماہانہ 400ملین ڈالرز فراہم کیے جارہے ہیں جبکہ حکومتی سپورٹ ملنے کی صورت میں ماہانہ ایک ارب ڈالرز فراہم کرنے کی پیشکش کی گئی ہے تاہم اس حوالے سے تاحال اجازت نہیں ملی ۔سال 1993 سے ایکسچینج کمپنیوں نے حکومت کو 60ارب ڈالر فراہم کیے ہیں ۔ ملک ڈیفالٹ ہونے اور ڈالر 500 روپے تک کا ہونے کی باتیں کی جارہی ہیں ، یہ تاثر بالکل غلط ہے ۔ سوشل میڈیا کے ذریعے بدگمانیاں پھیلائی جارہی ہیں جبکہ بے پناہ معدنی وسائل کی وجہ سے پاکستان کبھی نادہندہ نہیں ہوسکتا ہے ۔ ایکسچینج کمپنیاں پاکستان اور مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہیں ۔بجلی مہنگی ہونے سے صنعتوں سمیت ہر شعبہ متاثر ہورہا ہے ،تاہم حکومتی سطح پر اس حوالے سے اقدامات متوقع ہیں ۔ عالمی اداروں سے قرضے جی ڈی پی کی ترقی کے لیے حاصل کیے جاتے ہیں ۔پاکستان عالمی قرضے حاصل کرکے سود کی ادائیگیوں پر استعمال کرتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں