گوجرہ :معمولی تنازع پر چاقو سے حملہ،ایک شخص شدید زخمی

گوجرہ :معمولی تنازع پر چاقو  سے حملہ،ایک شخص شدید زخمی

گوجرہ (نما ئندہ دُنیا )معمولی تنازعہ پر چاقو سے حملہ کرکے ایک شخص کو شدید زخمی کردیا۔ معلو م ہوا ہے کہ چک نمبر 241 گ ب کا ماجد علی اپنے۔۔۔

 ایک دوست کے پاس کھڑا تھا کہ گاؤ ں مذکورکارہائشی ارشد آ گیا جس سے معمولی بات پر جھگڑا ہو گیا تو ارشد نے ماجد علی کے پیٹ میں چاقو مار دیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا، ملزم موقع سے فرار ہو گیا ۔شدید زخمی کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتا ل پہنچایا گیا جہا ں پر اسکو طبی امداد کی فراہمی جا ری ہے ، صدر پولیس مصروف کا رروائی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں