پولیس کامبینہ تشدد،حاملہ خاتون کے پیٹ میں بچہ ضائع

پولیس کامبینہ تشدد،حاملہ خاتون کے پیٹ میں بچہ ضائع

فیروزوالہ( تحصیل رپورٹر )پولیس چوکی کوٹ عبدالمالک کے سامنے شہریوں نے پولیس گردی کے خلاف شدید نعرے بازی کی، لاہور روڈ بلاک کر کے احتجاج کیا جس کے باعث ٹریفک جام ہو گئی ۔۔

جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، ڈی پی او شیخوپورہ بلال ظفر شیخ نے واقعہ کا نوٹس لے لیا اور 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کر لی، ایس پی آپریشن کو انکوائری آفیسر مقرر کر دیا،تھانہ فیکٹری ایریا کی پولیس چوکی کوٹ نور شاہ کے انچارج سب انسپکٹر ابرار حسین نے دیگر اہلکاروں کے ہمراہ کوٹ عبدالمالک کے رہائشی محنت کش نوجوان رضا کے گھرپرچھاپہ مارا،، پولیس اہلکاروں نے حاملہ خاتون پرمبینہ تشدد کیااور پیٹ میں ٹانگ ماردی ،جس سے خاتون کے پیٹ میں 9 ماہ کی بچی ضائع گئی، خاتون کی حالت تشویشناک ہونے پر اسے ہسپتال لایا گیا، یہاں پرڈاکٹرز نے ایمرجنسی میں آپریشن کیا اورخاتون کے ہاں بچی مردہ حالت میں پیدا ہوئی، خاتون طیبہ بی بی کی حالت تاحال خطرے میں ہے ، بتایا گیا ہے کہ پولیس نے موبائل چوری کے شبہ میں کوٹ عبدالمالک سکیم نمبر 3 کے رہائشی نوجوان رضا کے گھر پر چھاپہ مارا ،مدعی رضا نے پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کروانے کے لیے درخواست دے دی مگر پولیس اہلکار پیٹی بھائیوں کے خلاف مقدمہ نہیں درج کر رہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں