حاملہ خاتون سے اجتماعی زیادتی،مقدمہ درج

 حاملہ خاتون سے اجتماعی زیادتی،مقدمہ درج

مصطفی آباد ( نامہ نگار ) مکان کرائے پر دینے کا جھانسہ دیکر 2 افراد نے حاملہ خاتون سے اجتماعی زیادتی کرڈالی، شالیمار لاہور کی رہائشی خاتون (س) بی بی نے پولیس کو بتایا ۔۔

کہ اُس کو تھہ وڈانہ میں کرائے کے مکان کی تلاش تھی ،دو روز قبل منشا نامی شخص نے فون کرکے بتایا کہ اُس کے پاس کرائے پر دینے کیلئے مکان خالی ہے ، اگلے روزوڈانہ سٹاپ پر اُتری تو منشا اور اعظم اُس کو مکان دکھانے کے بہانے مین روڈ سے تقریباً 2کلو میٹر دور کھیت میں لے گئے اور زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا ،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں