پنجاب:منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 256چھاپے ، 114ملزم گرفتار

پنجاب:منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 256چھاپے ، 114ملزم گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر ) پنجاب پولیس صوبہ بھر میں منشیات کے قلع قمع کیلئے ان ایکشن ہے ، لاہور سمیت صوبہ بھر میں پولیس کے انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشنز میں تیزی لائی گئی ہے ۔

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ایک روز میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 256 چھاپے مارے گئے ، مکروہ دھندے میں ملوث 114 ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور 112 مقدمات درج کئے گئے ، ملزمان کے قبضہ سے 119 کلو گرام چرس، 72 کلو افیون ، 04 کلو ہیروئن، 01 کلو آئس ، 967 لٹرز شراب برآمد کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں