7 ماہ کے دوران 18 کمرشل گاڑیاں چھین لی گئیں

 7 ماہ کے دوران 18 کمرشل گاڑیاں چھین لی گئیں

لاہور(کرائم رپورٹر) لاہور میں کمرشل گاڑیاں چھیننے اور چوری کے واقعات بدستور جاری ہیں اور رواں سال کے پہلے 7 ماہ کے دوران 18 کمرشل گاڑیاں اسلحہ کی نوک پر چھینی گئیں۔۔

جبکہ مختلف علاقوں سے 7 ماہ کے دوران 935 کمرشل گاڑیاں چور ی ہو گئیں ۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق کمرشل گاڑیاں چھیننے کی وارداتوں میں ماڈل ٹاؤن ڈویژن 7 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہی، صدر ڈویژن 4، کینٹ ڈویژن 3 ، سٹی اور سول لائنز ڈویژن میں کمرشل گاڑیاں چھیننے کے 2، 2 مقدمات درج ہوئے ۔ کمرشل گاڑیاں چوری ہونے کی وارداتوں میں سٹی ڈویژن 210 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا، صدر ڈویژن کمرشل گاڑیوں کی چوری کی 207 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر جبکہ اقبال ٹاؤن ڈویژن کمرشل گاڑیاں چوری ہونے کے 156 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا ۔ پولیس ریکارڈ میں بتایا گیا کہ سول لائنز ڈویژن سے 130، کینٹ ڈویژن سے 122 کمرشل گاڑیاں چوری ہوئیں ، ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں کمرشل گاڑیاں چوری ہونے کے 110 مقدمات درج کئے گئے ۔ گاڑیوں میں بس، ٹرک، پک اپ، رکشے اور دیگر لوڈر گاڑیاں شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں