ڈاکٹرشاہد صدیق کے قتل کے گرفتار تینوں ملزم شناخت پریڈ کیلئے جیل منتقل

ڈاکٹرشاہد صدیق کے قتل کے گرفتار  تینوں ملزم شناخت پریڈ کیلئے جیل منتقل

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور کی مقامی عدالت نے پی ٹی آئی کے بانی رکن ڈاکٹر شاہد صدیق کے قتل کے مقدمے میں گرفتار تین ملزموں کوشناخت پریڈ پر جیل بھیج دیا۔

ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت پولیس نے تین ملزموں کو چہرے ڈھانپ کر عدالت پیش کیا،پولیس نے گرفتار ملزموں کو شناخت پریڈ کے لئے جیل بھجوانے کی استدعا کی۔پولیس نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزموں کی شناخت پریڈ درکار ہے ،شریک ملزموں کی نشاہدہی پرملزموں کو گرفتارکیا گیا،شناخت پریڈ کے عمل میں ملزموں کی شناخت کرانی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں