رواں سال 2360 گداگر گرفتار،2273 مقدمات

رواں سال 2360 گداگر  گرفتار،2273 مقدمات

لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور پولیس گداگری اور کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سرگرم عمل ہے ۔

اس ضمن میں رواں سال گدا گروں کے خلاف مختلف کارروائیوں میں 2322 مقدمات،2360ملزم گرفتار کئے گئے ۔یہ بات ترجمان لاہور پولیس نے اپنے بیان میں کہی۔ ترجمان نے بتایا گداگری کے خلاف جاری مختلف کارروائیوں میں گرفتار ملزموں میں 2285مرد،72خواتین اور 3سہولت کارشامل ہیں۔ کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 2273 مقدمات درج جبکہ3736ملزموں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں