مسلح ملزمان کی مزدوروں کو دھمکیاں ،مقدمہ درج
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسلح ملزمان کی جانب سے مزدوروں کو دھمکیاں دی جانے لگیں۔تفصیلات کے مطابق تھانہ نشاط آباد کے۔۔۔
علاقے چک نمبر 3 ج ب میں مہندی حسین نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے مزدوروں کے ہمراہ کام میں مصروف تھا کہ اس دوران ملزمان کی جانب سے اسلحے کے زور پر انہیں کام سے روک دیا گیا اور گن پوائنٹ پر دھمکیاں دیں۔