کامونکے :مخالفین کی فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار زخمی

کامونکے :مخالفین کی  فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار زخمی

کامونکے (تحصیل رپورٹر )سابق رنجش کی پر پانچ افراد نے فائرنگ کر کے 65 سالہ شخص کو شدید زخمی کر دیا ۔

دھنسر بالا کے نوید کا چچا اصغر موٹرسائیکل پر گھر آرہا تھا دربار کے قریب طیب اور ساتھیوں نے فائرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا ،زخمی کو فوری سول ہسپتال پہنچا دیا گیا،واہنڈو پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں