جعلی نکاح نامہ تیار کرنے والی خاتون سمیت چار افراد کیخلاف مقدمہ

جعلی نکاح نامہ تیار کرنے والی خاتون  سمیت چار افراد کیخلاف مقدمہ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)جعلی نکاح نامہ تیار کرنے والی خاتون سمیت چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تھانہ کوتوالی میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے شمیم ناصر نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان کی جانب سے جعلی نکاح نامہ تیار کرتے ہوئے فراڈ کا شکار بنایا گیا۔ جبکہ اس دوران ملز موں کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں