سابقہ رنجش کی بنا پر شہری کو قابو کرکے تشدد کا نشانہ بنا دیا

سابقہ رنجش کی بنا پر شہری کو  قابو کرکے تشدد کا نشانہ بنا دیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بنا پر شہری کو قابو کرکے تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔

تھانہ رضا آباد کے علاقے علی ٹاؤن میں علی رضا نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم عرفان اور فیاض نے سابقہ رنجش کی بناء پر اسے قابو کر لیا اور ڈنڈوں سوٹوں کے ساتھ بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کردیا گیا۔ بعد ازاں ملزم دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش بھی شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں