یورپی یونین سے ترسیلات زر میں 27فیصد اضافہ
اسلام آباد(بزنس ڈیسک)یورپی یونین ملکوں میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ارسال ترسیلات زر میں رواں مالی سال کے پہلے دوماہ میں 27 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی اور اگست میں یورپی یونین کے رکن ملکوں میں مقیم پاکستانیوں نے 727 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ارسال کیا۔