سیالکوٹ :ماموں کی بھانجے کی بیوی سے زیادتی

سیالکوٹ :ماموں کی بھانجے کی بیوی سے زیادتی

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ماموں نے بھانجے کی بیوی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، ویڈیو بھی بنالی۔ تھانہ اگوکی کے علاقہ عدالت گڑھا میں محمد شفیق کی بیوی کو اسکا ماموں خلیل دوماہ تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا اور اسکی ویڈیو بھی بنالی۔

مدعی شفیق کیمطابق اس نے کسی کا قرض ادا کرنا تھا جو اس نے اپنے ماموں سے لیکر اتارا او ر اسکے بعد سے ماموں کا اسکے گھر آنا جانا شروع ہو گیا اور اسکی بیوی سے زیادتی کرتا رہا ۔ اسکا مزید کہنا تھا کہ اسکی بیوی نے اس مسئلہ کے باعث خودکشی کی بھی کوشش کی۔ پولیس نے شفیق کی رپورٹ پر خلیل اور ایک نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں