پراپرٹی کی خرید و فروخت میں جعلی چیکوں کے ذریعے فراڈ

 پراپرٹی کی خرید و فروخت میں جعلی چیکوں کے ذریعے فراڈ

سرگودھا(نامہ نگار)دھوکہ دہی اور نوسربازی کی مختلف واردتوں میں کاروباری لین دین اور پراپرٹی کی خرید و فروخت کے دوران جعلی چیکوں کے۔۔۔

 ذریعے 79شمالی کے محمد نوید احمد سے محمد ندیم نے 40لاکھ روپے ،سکیسر کے دانیال احمد سے عمران اور سلمان نے 17لاکھ روپے ،8شمالی کے محمد علی سے ظفر اقبال نے 25لاکھ روپے ،اور اسی گاؤں محمد آصف سے علینہ نے ساڑھے 5لاکھ روپے کی رقوم ہتھیا لیں،جبکہ بستی عیسائیاں سلانوالی روڈ کے محمد احمد سے دو نامعلو م نوسر باز چکمہ دے کر قیمتی موبائل اڑا لے گئے ،متاثرین کی اطلاع پر پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں